او میگا تھری کیپسول امراض قلب میں کتنے مفید ؟حیران کن انکشاف

او میگا تھری کیپسول امراض قلب میں کتنے مفید ؟حیران کن انکشاف
کیپشن: image by facebook

نیویارک :دنیا بھر میں مشہور ہے کہ مچھلی کے تیل والے اومیگا تھری کیپسول انسان کو ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس دعوے کی حقیقت جانچنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد کی جانچ پر مشتمل سائنسی تحقیق کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں ہزاروں افراد گزشتہ کئی برسوں سے روزانہ کی بنیاد پر اومیگا تھری کیپسول استعمال کر رہے ہیں۔ ان کیپسولز کے حوالے سے یہ مشہور ہے کہ یہ دل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ان کیپسولز کی تشہیر کرنے والی کمپنیاں بھی اسے خوراک کی کمی پورا کرنے والی دوا قرار دیتی ہیں جب کہ ماضی میں کیے گئے تجربات میں بھی یہی بتایا گیا تھا کہ یہ کیپسول دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

اومیگا تھری کیپسولز میں فیٹی ایسڈز (چکنے ترشے) کی ایک معمولی مقدار ہوتی ہے۔ یہ فیٹی ایسڈز انسانی صحت کے لیے ضروری بھی ہیں لیکن یہ مختلف سبزیوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔

یہ فیٹی ایسڈز سامن مچھلی کے تیل اور کاڈ مچھلی کے جگر کے تیل میں پائے جاتے ہیں لیکن ان کے علاوہ یہ گری دار میووں اور بیجوں میں بھی ہوتے ہیں۔