روس نے غزہ متاثرین کے لیے27 ٹن امداد روانہ کردی

 روس نے غزہ متاثرین کے لیے27 ٹن امداد روانہ کردی

ماسکو: روس نے غزہ کے لیے امداد روانہ کردی۔ روس نے غزہ کے لیے 27 ٹن امداد روانہ  کی ہے۔ روس نے انسانی بنیادوں پر غزہ کے لیے 27 ٹن امداد روانہ کی ہے۔ 


روسی حکام کا کہنا ہےکہ روس نے غزہ کی پٹی پر متاثرہ افراد کے لیے بذریعہ مصر انسانی امداد بھیجی ہے جس کو لے کر خصوصی پروازیں ماسکو سے اڑان بھر چکی ہیں۔روسی حکام کے مطابق امداد میں گندم، چینی، چاول اور پاستا شامل ہے جسے مصر کے ریڈ کریسینٹ تنظیم غزہ کی پٹی پر بھیجے گی۔


دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں پر مشتمل پہلی کھیپ رفح کراسنگ کے ذریعے جنوبی غزہ روانہ کرنے کا کہا ہے۔

مصنف کے بارے میں