مافیا کے خلاف کارروائیاں، ڈالر مزید سستا ہوگیا

 مافیا کے خلاف کارروائیاں، ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی : آرمی چیف کے اعلان کے بعد حکومتی اداروں کی ڈالر مافیا کے خلاف کارروائیوں کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 5 پیسے  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ سستا ہوگیا۔

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 294  روپے 90پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے سے 296 پر آگیا ہے۔ 

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس میں 101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس 45 ہزار 904 پر  پہنچ گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں