پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کر لیا

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کر لیا
کیپشن: شاہد خاقان عباسی، خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا، فائل فوٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا اعلان مئی کے وسط تک نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے نگران وزرائے اعلیٰ پر بھی مشاورت کر رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق باہمی رضا مندی سے نام کا اعلان مئی کے وسط تک التوا میں رکھا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر اپنا چینل بند کر دیا
 ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ پر وزیر اعظم شاہد خاقان کو ن لیگ اور خورشید شاہ کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس حوالے سے جب خورشید شاہ سے پوچھا گیا کہ نگران وزیر اعظم کس صوبے اور کون سے شعبے سے ہو گا؟ تو خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ بھی کہنا تمام حکمت عملی پر کلہاڑا مارنے کے مترادف ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید
 
 

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں