ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سےمساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کرنے کی اپیل کر دی

 ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سےمساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کرنے کی اپیل کر دی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  صدر ڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کریں جس پر حکومت اور علماء کے درمیان اتفاق رائے طے پایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علویٰ نے کہا کہ نمازیوں کو اس بات کی تعلیم دی جانی چاہیے کہ وہ اپنے اور دوسرے کے تحفظ کیلئے سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

صدر مملکت نے کراچی کی ایک مسجد میں نماز کے اجتماع کی تصاویر اور ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی جس میں مسجد میں سماجی فاصلے کو دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے ذریعے مساجد کو جراثیم سے پاک قالین ہٹائے جانے اور فرش پر نشانات کو دیکھا گیا ہے تاکہ لوگ نماز کی ادائیگی کے دورن سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں احساس ذمہ داری بڑھانے کی ضرورت ہے۔