اہم پیش رفت:ٹی ایل پی کا چوک یتیم خانہ لاہور پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اہم پیش رفت:ٹی ایل پی کا چوک یتیم خانہ لاہور پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
سورس: file

لاہور: حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے پر عملدر آمد شروع ہوگیا ہے۔حکومت کچھ دیر بعد قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے لیے قرارداد پیش کرے گی جبکہ ٹی ایل پی نے یتیم خانہ چوک لاہور میں جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نیو نیوز کے مطابق دھرنا ختم کرنے کا اعلان  مرکزی اسٹیج سے ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے کیا ۔اراکین مجلس شوریٰ نے حکومت کے ساتھ ہونے والا معاہدہ شرکا کو پڑھ کر سنیا۔

ٹی ایل پی کی شوریٰ کے اراکین نے کارکنوں کو  ہدایت کی کہ وہ گرفتار سعد رضوی اور کارکنان کی رہائی کے بعد استقبال کی تیاریاں کریں۔

واضح رہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان رات گئے مذاکرات ہوئے تھے جس میں طے پایا تھا کہ حکومت آج فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

حکومت ٹی ایل پی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرے گی جبکہ ان پر قائم مقدمات کو بھی واپس لے لیا جائے گا جبکہ ٹی ایل پی اپنے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرے گی۔