کانگریس رہنما راہول گاندھی کورونا میں مبتلا ہو گئے

کانگریس رہنما راہول گاندھی کورونا میں مبتلا ہو گئے
کیپشن: کانگریس رہنما راہول گاندھی کورونا میں مبتلا ہو گئے
سورس: فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور روز بروز کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔  بھارت کی متعدد نامور شخصیات کورونا کاشکار بن گئی ہیں جبکہ اب اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

fd94fe3468947f1d8d1400bb403eb740

اپنی ٹوئٹ میں راہول گاندھی کا کہنا تھاکہ کچھ علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ گزشتہ دنوں مجھ سے رابطے میں رہنے والے افراد تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

گزشتہ روز بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔ 

کانگریس کے 88 سالہ بزرگ رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگوائی ہوئی تھی۔ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک 4 مارچ کو لگوائی تھی جب کہ دوسری خوراک 3 اپریل کو لگوائی تھی۔

واضح رہے کہ دہلی میں وبا کی وجہ سے مریضوں کی شرح بڑھ کر تقریبا 30 فیصد ہو گئی ہے اور دہلی کے اسپتالوں میں بیڈ اور آئی سی یو کی بہت بڑی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ دہلی حکومت کے سب سے بڑے لوک نائک اسپتال میں نہ تو عام بستر اور نہ ہی آئی سی یو بستر خالی ہے بلکہ کورونا کے مریض تمام اسپتالوں میں کھڑے ہیں۔

اس صورتحال میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ملاقات میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

لاک ڈاؤن کے دوران نئی دہلی میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور ریستوران میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، ہوائی اڈے کے لیے مسافروں کو ٹکٹ دکھانا لازمی ہو گی۔