سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم مستعفی ہو گئے

سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم مستعفی ہو گئے

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان شہزادوسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نئے قائد ایوان بن سکتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شہزادوسیم کو سابق وزیراعظم عمران خان نے قائد ایوان مقرر کیا تھا جنہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکومتی سینیٹرز اب اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے جبکہ یوسف رضا گیلانی قائد ایوان بن سکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے دیدئیے تھے جس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان بھی مستعفی ہو گئے تھے۔ 
وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت تشکیل پائی اور شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے جبکہ ان کی کابینہ نے گزشتہ روز حلف اٹھایا۔ 

مصنف کے بارے میں