امریکا بھر میں صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

امریکا بھر میں صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

واشنگٹن: امریکا کی مختلف ریاستوں میں آج سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہروں کا دائرہ واشنگٹن ڈی سی سے لے کر نیویارک اور فلوریڈا سمیت کئی شہروں تک پھیل چکا ہے، جہاں لوگ ٹرمپ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سڑکوں پر  نکل آئے ہیں ۔

یہ احتجاج "50501 موومنٹ" کی کال پر ہو رہے ہیں، جس کا مقصد امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں 50 احتجاجی مظاہرے منعقد کرنا ہے۔ مظاہروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے ٹرمپ انتظامیہ کے مبینہ غیرجمہوری اور غیرقانونی اقدامات کے خلاف  ہورہے ہیں، اور عوام کا یہ ردعمل امریکی اقدار اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے ہے۔

مصنف کے بارے میں