صدر عارف علوی کے دستخط والا معاملہ اہم مسئلہ، بات کر کے موقف دیں گے ،امید اور دعا ہے آنے والے الیکشن شفاف ہونگے: خالد مقبول

صدر عارف علوی کے دستخط والا معاملہ اہم مسئلہ، بات کر کے موقف دیں گے ،امید اور دعا ہے آنے والے الیکشن شفاف ہونگے: خالد مقبول

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی  کاکہنا ہے کہ  صدر عارف علوی کے دستخط والا معاملہ اہم مسئلہ ہے۔ اس پر ایم کیو ایم بات کر کے باضابطہ طور پر بتائے گی۔ 

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ    صدر عارف علوی کے دستخط والا معاملہ اہم مسئلہ ہے۔ اس پر ایم کیو ایم بات کر کے باضابطہ طور پر بتائے گی۔  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر وہ جعلی دستخط کی بات کر رہے ہیں تو تشویش کی بات ہے۔مردم شماری میں آبادی میں ایک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، کیا انتخابات میں ان کو موقع ملے گا؟ 

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ دس دس سال انتخابات تاخیر سے ہوتے ہیں، دس دن ہی ملتوی کردیں لیکن شفاف ہوں۔ امید اور دعا ہے کہ آنے والے الیکشن شفاف ہونگے۔

مصنف کے بارے میں