سائرہ بانو  کا  جنرل نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سائرہ بانو  کا  جنرل نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

کراچی: سائرہ بانو  نے  جنرل نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ لر لیا۔ 

جی ڈی اے کی ترجمان سائرہ بانو  نے  پیر پگاڑا کی ہدایت پر  جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔  سائرہ بانو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 210 پر ٹنڈوآدم پر جی ڈی اے کی امیدوار ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سائرہ بانو اس حلقے میں  پیپلز پارٹی کے روشن جونیجو کا مقابلہ کریں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائرہ بانو اس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرینگی۔

واضح رہے کہ سائرہ بانو  2018 کے عام انتخابات میں سندھ سے خواتین کی مخصوص نشست پر جی ڈی اے کی امیدوار کے طور پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

مصنف کے بارے میں