مشق امن 21 کے اختتام پر پاک بحریہ کی روسی، سری لنکن افواج کیساتھ مشترکہ مشقیں

Pakistan Navy, joint exercises, Russian, Sri Lankan forces, Aman 21 Exercise

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق امن 21 کے اختتام پر پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں ہوئیں۔ دو طرفہ مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور روسی بحری جہازوں میں مشق عریبین مون سون 2021 کے سلسلے کی تیسری مشق ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سری لنکن بحری جہازوں کے ساتھ مشق لائن اسٹار 2 منعقد کی گئی ، دو طرفہ مشقوں میں پاک بحریہ اور فضائیہ کے فضائی اثاثوں نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں میں اینٹی سرفیس ، اینٹی ایئر وار فیئر اور کثیر الجہتی میری ٹائم خطرات سے نمٹنے کی مشق کی گئی ۔ مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مشقیں خطے میں توازن کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج خطے میں امن قائم کرنے کے لیے دہشتگردوں کے ساتھ طویل جنگ لڑ رہی ہے۔ پاک فوج کی اس قربانیوں کا اعتراف دنیا کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ پاک فوج بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے لیکن مودی سرکار شاہد جنگ کی زبان سمجھتی ہے اس لیے بھارتی فورسز پاکستان کی سرحدوں پر وقفے وقفے سے حملہ کرتی رہتی ہے۔