د نیا بھر میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ،والدین بچوں کی حفاظت کریں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

د نیا بھر میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ،والدین بچوں کی حفاظت کریں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

جنیوا : دنیا بھر میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔  عالمی ادارہ صحت نے والدین کو بچوں کا خیال رکھنے کے حوالے سے خبردار کیا ہےکہ والدین اس بیماری سے بچوں کو بچائیں  ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ سال عالمی سطح پر خسرہ کے کیسز میں 79 فیصد اضافہ ہوا۔  وائرس کی وجہ سے ہونے والی انتہائی متعدی بیماری بنیادی طور پر بچوں پر حملہ کرتی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  کے اعداد وشمار کے مطابق  گزشتہ سال دنیا بھر میں 306,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے – 2022 کے مقابلے میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین تخمینے کے مطابق 2022 میں خسرہ سے 9.2 ملین کیسز اور 136,216 اموات ہوئیں۔
خسرہ ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جو زیادہ تر بچوں پر حملہ کرتی ہے۔ سب سے زیادہ سنگین پیچیدگیوں میں اندھا پن، دماغ میں سوجن، اسہال، اور سانس کے شدید انفیکشن شامل ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق کم از کم 95 فیصد بچوں کو  اس بیماری سے بچاؤ کے لیے مکمل طور پر ٹیکے لگانے کی ضرورت ہے، لیکن عالمی سطح پر ویکسینیشن کی شرح 83 فیصد تک  کم ہوگئی ہے۔  اس وجہ سے والدین کو چاہئے کہ  بچوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے ا س کی ویکسی نیشن کرائیں ۔

مصنف کے بارے میں