وزیراعظم کی چیئرمین سینیٹ سے ایوان وزیراعظم میں بھائی کی وفات پر تعزیت ، عمران خان صادق سنجرانی کے گھر نہیں گئے 

وزیراعظم کی چیئرمین سینیٹ سے ایوان وزیراعظم میں بھائی کی وفات پر تعزیت ، عمران خان صادق سنجرانی کے گھر نہیں گئے 
سورس: File

اسلام آباد:وزیراعظم خان نے صادق سنجرانی کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے چیئرمین سینیٹ کے گھر جانے کے بجائے ان کو ایوان وزیر اعظم بلالیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ سینیٹرمحمد صادق سنجرانی سے ان کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر تعزیت کی۔ 

وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ سے ان کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔

ملاقات میں کراچی کوئٹہ آر سی ڈی روڈ کو دو رویہ بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے صوبے بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر اور جدید بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں خصوصاً مغربی روٹ کی تعمیر کو اس سلسلے میں اہم پیشرفت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے صوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔