طارق محمود الحسن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر

طارق محمود الحسن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر
کیپشن: طارق محمود الحسن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا۔ 

وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورسز کا معاون خصوصی برائے وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ سید طارق محمود الحسن نے اس سے پہلے 90 روز میں پنجاب اوورسیز کمیشن میں انقلابی اقدامات کیے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور ان کا ریلیف میری اولین ترجیح ہے۔ سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلشنز پر دو کتابوں کے مصنف ہیں اور انہوں نے نارتھمپٹن یونیورسٹی (برطانیہ) سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم بھی کیا ہوا ہے۔

وہ عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں جن میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی، چاتھم ہاؤس اور رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو بھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں