نویں اور گیارہویں جماعت کے 66 فیصد بچوں کو فیل کرنے پر گورنر سندھ کا برہمی کا اظہار

نویں اور گیارہویں جماعت کے 66 فیصد بچوں کو فیل کرنے پر گورنر سندھ کا برہمی کا اظہار

کراچی:  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا  کہ کراچی کے 66 فیصد بچوں کو نویں اور کیارہویں جماعت میں فیل کر دیا گیا، جو بہت بڑا ظلم ہے، ظلم کے سامنے سب چپ کھڑے ہیں اب تو  آپ اپنی خاموشی کو توڑیں۔

لیاقت آباد کے صرافہ بازار کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا  کہ بچوں کو اسکول میں داخلہ نہیں مل رہے ہیں، کراچی کے 66 فیصد بچوں کو نویں اور گیارہویں جماعت میں فیل کردیا گیا ہے، یہ بہت بڑا ظلم ہے، ظلم کے سامنے سب چپ کھڑے ہیں، آپ اپنی خاموشی کو توڑیں۔

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ بحیثیت گورنر سب کا گورنر ہوں، عوام کی بھلائی کیلئے ہر جگہ جانے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  گورنر ہاؤس کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں، ہم نے گورنر ہاؤس میں امید کی گھنٹی لگائی ہے اگر کہیں آپ کی سنوائی نہیں ہوئی ہے تو آپ مجھ سے رابطہ کریں۔

ان کا  کہنا تھا کہ مجھے آپ سب کے مسائل کا علم ہے، غریب دکان دار بڑی مشکل سے اپنا گزارا کر رہا ہے، سندھ بھر میں ہیلتھ انشورنس کے منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے گا، سندھ واحد صوبہ ہے جس میں ابھی تک یہ سہولت مہیا نہیں کی گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام سے اپیل کی کہ انتخابات میں ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو آپ کے ساتھ ہوں۔

مصنف کے بارے میں