ایکس کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے آڈیو ویڈیو کالز فیچر متعارف

ایکس کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے آڈیو ویڈیو کالز فیچر متعارف
سورس: file

سان فرانسسکو: ایلون مسک کی سماجی ربطے کی ویب سائٹ ایکس نے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایپ سے براہ راست آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا۔ 

اس فیچر  پر کام کرنے والے ایکس انجینئرز میں سے ایک نے فیچر ریلیز کے بارے میں پوسٹ کی اور کہا کہ یہ فیچر ایپ اپ ڈیٹ کے بعد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

098b9552e753b490262565c4e28bac61

صارفین سیٹنگل > پرائیویسی اور سیفٹی > ڈائریکٹ میسیجز > آڈیو اور ویڈیو کالنگ کو فعال کر کے کالنگ کو فعال یا غیر فعال کر سکتے ہیں۔ وہی مینو لوگوں کو یہ کنٹرول کرنے کی صلاحیت دیتا ہے کہ انہیں کون کال کرسکتا ہے: ان کی ایڈریس بک میں موجود لوگ، وہ لوگ جن کی وہ پیروی کرتے ہیں، اور تصدیق شدہ صارفین۔ وہ ان انتخابوں میں سے متعدد اختیارات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔


خیال  رہے کہ اگست 2023 میں ایکس کی سی ای او لنڈا یاکارینو نے پلیٹ فارم پر ویڈیو کالز متعارف کرانے کے بارے میں بتایا تھا اور  اکتوبر2023 میں اسے iOS صارفین کیلئے متعارف کرا دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں