9 مئی جنرل عاصم کیخلاف سازش، عمران خان کو فوج ،عدلیہ اور دیگر محکموں کے لوگوں کی مدد حاصل تھی : شہباز شریف 

9 مئی جنرل عاصم کیخلاف سازش، عمران خان کو فوج ،عدلیہ اور دیگر محکموں کے لوگوں کی مدد حاصل تھی : شہباز شریف 
سورس: File

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کیے گئے تو مزاحمت کریں گے۔ الیکشن میں جانا ہوگا اسی میں خیر ہے۔ انتخابی مہم شروع کرچکے ہیں اس وقت الیکشن کا التوا ملک اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ترقی نوازشریف کے دور میں ہی کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ امیدوار صرف اور صرف نواز شریف ہیں۔ میں وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گا یا نہیں اس کا فیصلہ بھی نوازشریف کریں گے۔ 

اینکر نے جب ان سے سوال کیا کہ 2017 میں جن کرداروں نے نوازشریف کی حکومت ختم کی تو کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو کہہ دیا ہے کہ میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ نواز شریف کی حکومت کو ختم کرنے والے ثاقب نثار اور دیگر کے مکروہ چہرے عوام نے دیکھ لیے ہیں۔ 

شہبازشریف نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان نے 9 مئی کو جو سازش کی ہے کہ اس میں فوج ، عدلیہ اور دیگر محکموں سے بھی اسے مدد حاصل تھی اور یہ تمام غداری اور سازش جنرل عاصم منیر کے خلاف تھی۔ اس لیے اس غداری کے منصوبہ سازوں اور ذمہ داروں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ اگر یہ سازش کامیاب ہوجاتی تو ہم یہاں نہ ہوتے۔ 

مصنف کے بارے میں