توہین قرآن: عراق میں سویڈش سفارت خانہ نذر آتش

توہین قرآن: عراق میں سویڈش سفارت خانہ نذر آتش
سورس: File

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں مشتعل افراد نے جمعرات کی صبح سوئیڈن کا سفارت خانہ نذرِ آتش کر دیا ہے۔ مشتعل مظاہرین اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین میں شامل کئی افراد نے عراقی مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ 


غٰر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  سویڈن کے سفارت خانے کے باہرمظاہرہ سوئیڈن میں قرآن کی ایک بار پھر بےحرمتی کی اجازت دیے جانے کے خلاف عراق میں سویڈن کے سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔ جمعرات کی علی الصبح کیے جانے والے اس مظاہرے کے دوران سینکڑوں مشتعل افراد سویڈن کے سفارتخانے میں داخل ہو گئے اور عمارت کو نذرِ آتش کر دیا۔


واقعے کے فوری بعد سویڈن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حملے کی سخت مذمت کی۔ سٹاک ہوم میں وزارت خارجہ سے جاری کیے بیان کے مطابق ’ہم سفارتکاروں اور بین الاقوامی تنظمیوں کے عملے پر ہر قسم کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔‘


بغداد میں سویڈن کے سفارتخانے نے فوری طور پر اس حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دینے گریز کیا ہے۔

1147e73196aa3cf1c6265a4b09820125

خیال رہےکہ مذکورہ واقعہ سویڈن میں آج پھر ہونے والے توہین قرآن کے اعلان کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دو افراد نے آج عراقی سفارت خانے کے باہر قرآن کی بے حرمتی اورعراقی پرچم جلانے کا اعلان کیا تھا جس کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان دو افراد میں سے ایک وہی شخص ہے جس نےگزشتہ ماہ  عیدالاضحیٰ کے روز  اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کی بے حرمتی کی تھی۔

مصنف کے بارے میں