یونان کو 36  لاپتہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپلز بھجوانے کا فیصلہ

یونان کو 36  لاپتہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپلز بھجوانے کا فیصلہ
سورس: File

گجرانوالہ: یونان کشتی حادثہ میں گوجرانوالہ سے  لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے  کی فرانزک ٹیم نے 36 افراد کے اہلخانہ کے سیمپلز لیے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک کی ٹیم رات سے ایف آئی اے آفس میں کشتی حادثہ کا شکار افراد کے اہلخانہ کے نمونہ جات لے رہی تھی۔ پنجاب فرانزک ٹیم 36 افراد کے اہلخانہ کے ڈی این اے لے کر لاہور روانہ ہو گئی ہے۔  

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان ڈی این ایز کو یونان بھجوایا جائے گا ۔

   واضح رہے کہ   ےونان کشتی حادثہ میں تقریبا 400 پاکستانیوں کی تعداد رپورٹ کی گئی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق تقریبا 298 پاکستانی اس ھادثہ میں مارے جا چکے ہیں۔ مگر ابھی تک کل ہلاکتوں کی تعداد  ی تک معلوم نہیں ہے ۔ یونان میں ہلاکتوں کی یہ تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق گجرات، گوجرانوالہ اور آزاد کشمیر کے شہروں سے ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ کے متعدد رہائشی بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں