190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا، استدعا منظور

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا، استدعا منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے  بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پرنیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کر لی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ  کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ 

نیب نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کر لی۔

پراسیکیوٹر  نے عدالت میں کہا کہ یہ نوٹس کے بعد پہلی سماعت ہے جواب جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دیدیا جائے جس پر سردار لطیف کھوسہ  نے کہا کہ یہ پہلی سماعت نہیں ہے، گزشتہ سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی۔ 

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ضمانت بعد از گرفتاری کا کیس ہے، دو تین ہفتوں میں فیصلہ ہو جانا چاہیے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ 

مصنف کے بارے میں