کم آمدنی والوں کے لیے خوشخبری ،پنجاب حکومت کا ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

کم آمدنی والوں کے لیے خوشخبری ،پنجاب حکومت کا ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت کم آمدن والے افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس دوران بریفنگ میں بتایا گیا بورڈ آف ریونیونے17سائٹس کی نشاندہی کی ہےجن کی پڑتال کی جائےگی۔


اس دوران وزیراعلیٰ نے پنجاب کے 5 شہروں ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی میں فوری طور پر سائٹ سلیکشن کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا گھروں کے لیے سائٹ کا انتخاب تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ   شہروں میں عوام کی سہولت کے لیے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے، گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے،اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرےگا۔

مصنف کے بارے میں