نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی ہدایت کردی

نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی ہدایت کردی

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے باعث ان کے ذاتی معالج نے انہیں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ہوائی سفر کرنے سے بھی منع کر دیا ہے تاکہ ان کی صحت پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

نواز شریف رمضان المبارک کے آخری عشرہ کو سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ میں گزارنے کے خواہشمند تھے، مگر ان کی طبیعت کی ناسازی کے باعث یہ سفر مشتبہ ہو گیا ہے۔