گوگل فوٹوز کے لیے نئے' سنیماٹک مومنٹس' نامی فیچر کا اعلان

 گوگل فوٹوز کے لیے نئے' سنیماٹک مومنٹس' نامی فیچر کا اعلان

نیویارک : امریکی انٹرنیٹ کمپنی گوگل کی جانب سے گوگل  فوٹوز کے لیے نئے'  سنیماٹک مومنٹس' نامی فیچر  کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے فیچر کے مطابق  صارفین 2 تصاویر کو استعمال کرکے ایک حرکت کرتی فوٹو تیار کرسکے گا۔  اسی طرح گوگل کی جانب سے فوٹوز میں تصاویر کو پاس ورڈ پروٹیکٹڈ فولڈر میں محفوظ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ تصاویر ایپ میں اسکرولنگ کے دوران نظر نہیں آئیں گی، یہ فیچر پہلے گوگل پکسل اور پھر دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دستیاب ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 12 کا نیا 'میٹریل یو' ڈیزائن پیش کیا گیا جس میں متعدد نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس میں متعدد رنگوں اور کسٹمائزیشن کی سہولت موجود ہے اور یہ موبائل آپریٹنگ سسٹم سسٹم کلرز کو بھی بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا تاکہ وہ وال پیپر سے مطابقت پیدا کعسکے۔

اس میں نئے پرائیویسی فیچرز بشمول پرائیویسی ڈیش بورڈ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کا بیٹا ورژن اب دستیاب ہے اور 11 کمپنیوں کے فونز پر کام کرسکے گا۔