موسمی اثرات: نزلہ، زکام ، فلو میں اضافہ

موسمی اثرات: نزلہ، زکام ، فلو میں اضافہ

ریاض: موسمی اثرات کی وجہ سے نزلہ ، زکام اور فلو میں اضافہ ہوگیا ہے۔  امارات میں بارشوں اور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے  نزلہ، زکام اور فلو میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وجہ سے ماہرین صحت نے احتیاط کامشورہدیا ہے اور خاص طور پر والدین کو تنبیہہ کی ہےکہ وہ بچوں کو اس موسم  میں بچائیں  اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

ڈاکٹروں نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ دبئی میں نزلہ زکام اور فلو کے کیسز میں  خاص طور پر بچوں میں  حالیہ شدید بارشوں کے دوران اضافہ  ہوا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق بارش کے موسم میں سانس کے شدید انفیکشن کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں، اور 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ تیز بخار، نزلہ، کھانسی اور جوڑوں کے درد  میں مبتلاہورہے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق  بارش کے پانی کی وجہ سے دیگر امراض جیسے کہ اسہال، قے اور سانس کے مسائل بھی ہورہے ہیں۔ والدین کو بچوں کی خصوصی حفاظت کی تلقین کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں