نیند پوری کریں ورنہ یہ خطرناک مرض لاحق ہوسکتا ہے !

نیند پوری کریں ورنہ یہ خطرناک مرض لاحق ہوسکتا ہے !

لندن: نیند پوری کرنا صحت مند زندگی کےلیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ  نیند کادورانیہ اگر پانچ گھنٹے سے کم ہوتو ڈپریشن جیسا خطرناک مرض لاحق ہوسکتا ہے۔پانچ گھنٹے سے بھی کم سونا  ڈپریشن کے مرض میں مبتلا کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق پانچ گھنٹے سے کم نہیں سونا چاہئے  اگر انسان مسلسل پانچ گھنٹے سےکم سوئے تو  اس سے ڈپریشن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ 

اس حوالےسے برطانوی ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ  جو لوگ کم سوتے تھے  یا پانچ گھنٹے سے کم نیند پوری کرتے تھے وہ ڈپریشن یا چڑ چڑےپن کاشکار رہتے تھے  اور ان کو ذہنی عوارض لاحق ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے لگ بھگ7146 لوگوں پر تحقیق کی گئی۔ اس میں سے ایک تہائی لوگ کم سوتے تھے اور نیند نہیں پوری کرتے تھے اس وجہ سے ڈپریشن کاشکار ہوگئے۔ اس میں سے دس فیصد لوگ کم سوتے تھے۔

ماہرین صحت کے مطابق ا س بات کا تعین کرنے کے بعد نیند کے کس طرح کے مسائل سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، نیند میں دشواری کا سامنا کرنے والے لوگوں کو ابتدائی علاج کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

 ابتدائی علاج کا مقصد نیند میں دشواری اور آگے کی زندگی میں ممکنہ فالج کے خطرے کو کم کرنا ہے۔ایسا انسان جس کی زندگی میں مذکورہ عوامل موجود ہوں اسے دیگر لوگوں کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ فالج کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں