پنجاب کابینہ میں وزارتوں کی تبدیلی کا امکان

 پنجاب کابینہ میں وزارتوں کی تبدیلی کا امکان
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: وزیراعلی پنجاب نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لیں، سردار عثمان بزدار نے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل وزراء کی وزارتیں فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ وزراء سے وزارتوں کے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، تین سے چار وزراء کی وزارتوں کو تبدیل کیا جایے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وہی ارکان کابینہ کا حصہ رہیں گے جن کی کارکردگی تسلی بخش ہو گی۔