ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات، امریکی صدر کو چرچ کے مرکزی دروازے پر روک لیا گیا، سیٹ بھی 14 ویں قطار میں ملی 

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات، امریکی صدر کو چرچ کے مرکزی دروازے پر روک لیا گیا، سیٹ بھی 14 ویں قطار میں ملی 
سورس: UK Media

لندن: دنیا کے سب سے طاقتور آدمی امریکی صدرجو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات جس چرچ میں جاری تھیں اس کے دروازے پر روک لیا گیا ۔

برطانوی اخبار "دی گارڈین" کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ تقریب میں دیر سے پہنچے ۔ ویسٹ منسٹر ایبی پہنچنے پر امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کو ان کی نشستوں پر فوری طور پر لے جانے کے بجائے  انہیں گیٹ پر ہی روک لیا گیا۔

برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے جوڑے کو بتایا گیا کہ  انہیں کھڑے ہو کر انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ جارج اور وکٹوریہ کراس ہولڈرز کا جلوس ان سے آگے نکل گیا۔ انہیں کچھ دیر مرکزی دروازے پر روگا جلوس گزرنے کے بعد امریکی صدر کو داخلے کی اجازت ملی۔ 

برطانوی ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کیلئے مدعو 500 کے قریب عالمی رہنماؤں کو کہا گیا تھا کہ وہ صبح 9 بج کر 35 سے 9 بج کر 55 منٹ تک اپنے نشستیں سنبھال لیں لیکن امریکی صدر 10 بج کر 5 منٹ پر ہال میں پہنچے جس کی وجہ سے انہیں 14 ویں قطار میں جگہ ملی۔ 

امریکی صدر نے اپنی نشست پولینڈ کے صدر  کے پیچھے اور جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم کے سامنے  تھی  اپنے شوہر کے بائیں طرف بیٹھی جِل بائیڈن سوئٹزرلینڈ کے صدر کے پاس بیٹھی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے دیگر عالمی رہنماؤں کی طرح بسوں میں جانے کے بجائے تقریب میں سیکورٹی وجوہات کے باعث امریکی صدر کیلئے مخصوصی بھاری بکتر بند لیموزین میں جانا پسند کیا۔ لیموزین ٹریفک میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ لیٹ ہوئے اور انہیں دروازے پر روکا گیا اور پھر 14 ویں قطار میں جگہ ملی۔ 

مصنف کے بارے میں