ہردیپ سنگھ نجر کا قتل،کینیڈا میں موجود بھارتیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، ایڈ وائزری جاری 

ہردیپ سنگھ نجر کا قتل،کینیڈا میں موجود بھارتیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، ایڈ وائزری جاری 

ٹورانٹو: ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈ ااور بھارت میں کشیدگی جاری ہے اوراس کشیدگی کی وجہ سے کینیڈا میں بھارتیوں کو  محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  اس سلسلے میں  بھارت نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے کہ دوران سفر محتاط رہیں۔
کینیڈا  میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کینیڈا میں بڑھتی بھارت مخالف سرگرمیوں پر وہاں موجود بھارتیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈوائزری میں کینیڈا کا سفر کرنے والے بھارتیوں سے بھی وہاں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔


بھارتی وزارت خارجہ  کاکہنا ہے کہ  کینیڈا میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت پر سفارتکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اسی لیے بھارتی شہری کینیڈا کے مخصوص علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ آزاد خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا، کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کینیڈا میں بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا ہے جس کے جواب میں بھارت نے بھی کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھادیاہے

مصنف کے بارے میں