غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی انتہا: مزید 30 فلسطینی شہید، میڈیکل ورکرز پر بھی حملہ

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی انتہا: مزید 30 فلسطینی شہید، میڈیکل ورکرز پر بھی حملہ

غزہ: اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں خان یونس، رفاح، شمالی غزہ، المواسی اور دیگر رہائشی علاقے شامل ہیں۔ ان حملوں میں مزید 30 بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سب سے افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی افواج نے میڈیکل ٹیمز اور امدادی کارکنوں پر حملہ کر دیا۔ اس وحشیانہ حملے میں 15 طبی امدادی ورکرز شہید ہو گئے، جبکہ کئی ایمبولینسز مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے پہلے سے موجود محدود سہولیات مزید متاثر ہو گئی ہیں۔

وزارت صحت غزہ کا کہنا ہے کہ جاری جنگ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 51 ہزار 200 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 869 ہو چکی ہے۔ اسپتالوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے، ادویات، طبی آلات اور عملے کی شدید قلت کا سامنا کرنا پؑڑ رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں