کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی: پی ایس ایل سیزن 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس مقابلے میں کراچی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے بیٹنگ کا موقع پشاور زلمی کو دیا۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔