الیکشن  نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں، مجھے نہیں لگتا انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے:جہانگیر ترین

الیکشن  نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں، مجھے نہیں لگتا انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے:جہانگیر ترین

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین   جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں۔ ان کاکہنا تھا کہ  انتخابات نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں۔ انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے، مجھے نہیں لگتا انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے صمصام بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاری سے الیکشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔  انتخابات نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں، انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے۔  نئی مردم شماری نے دسمبر تک کا وقت دیا ہے۔

صدر مملکت کے آرمی ترمیمی ایکٹ اور سیکرٹ ایکٹ سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عارف علوی نے جو بات کی اس پر مجھے افسوس ہے۔ نگران وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں اس پر واضح موقف دے دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں