برطانوی مسجد کی انتظامیہ کا کرسمس پر بے گھر افراد کیلئے انوکھا اقدام

برطانوی مسجد کی انتظامیہ کا کرسمس پر بے گھر افراد کیلئے انوکھا اقدام

لندن:  مشرقی لندن کی سب سے بڑی مسجد نے کرسمس کے موقع پربے گھر افراد کے لئے ایسا بڑا کام کیا ، جس سے سن کرمسلمان فخر اور غیر مسلم مسلمانوں کا شکر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔جمعے کے روز مشرقی لندن کی مسجد نے مسلمانوں کی مدد سے بے گھرمسلم و غیر مسلم کے درمیان کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں ، مسجد کی انتظامیہ نے امداد کی شکل میں دس ٹن خوراک وصول کی۔ جو کہ ان تمام بے گھر افراد کے درمیان تقسیم کیا گیا ۔ اس بڑے اقدام میں بزنس اور لوکل کمیونٹی اور سکول نے بھی اپنا اپنا حصہ ڈالا۔


دوسری جانب ہیڈآف کرائسیس ایان ریچرڈز نے مشرقی لندن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں اور مسجد کی اس امداد کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، یہ خوراک بے گھر افراد کیلئے اس کرسمس پر مدد گار ثابت ہوگی اور ہمیں اس کرسمس پر ان لوگوں کے قریب رہنے کا موقع بھی ملے گا ۔


ٓٓاسی طرح ایک مسلم ریسٹورنٹ نے بھی کرسمس کی تقریبات تک تمام بے گھر افراد کیلئے مفت کھانے کی پیشکش کی ہے ، ریسٹورنٹ نے کھانے پینے کے تین میل کورس متعارف کروائے ہیں ، ریسٹورنٹ میں شام6بجے تک بے گھر افراد کو مفت کھانا دیا جائے گا۔