وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طبیعت خراب، خود کو قرنطینہ کرلیا

Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar's health deteriorated and he quarantined himself
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان کے جسم سے وبائی مرض کے نمونے حاصل کر لئے ہیں۔

وزیراعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار کے نمونے حاصل کرکے انھیں ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے، ابھی رپورٹس آنے کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے احتیاط برتتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے تمام مصروفیات کو بھی فی الحال منسوخ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد دونوں شخصیات نے خود کو قرنطینہ کرکے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔

دونوں رہنما اب وبائی مرض کو شکست دے کر نارمل زندگی کی جانب لوٹ آئے ہیں۔ سرکاری اور روزمرہ کے کام سرانجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔