شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی خلع لینے عدالت پہنچ گئیں

شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی خلع لینے عدالت پہنچ گئیں
کیپشن: شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی خلع لینے عدالت پہنچ گئیں

دیپالپور: پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی نے شوہر کی مبینہ کرپشن سامنے آنے پر خلع کا مقدمہ دائر کر دیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما ساجدہ نوید نے اس موقع کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے اور میرا شوہر کرپشن کرتا ہے جس کی وجہ سے میں مزید اس کیساتھ نہیں رہ سکتی۔ 

پی ٹی آئی رکن اسمبلی میڈیم ساجدہ کا شوہر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دیبالپور ہے۔ ساجدہ نوید نے نوید سیلانی کی کرپشن اور لوٹ مار سے تنگ آ کر مقامی عدالت میں خلع کا مقدمہ دائر کرا دیا ہے۔ جبکہ عدالت نے نوید سیلانی کو مورخہ 24 دسمبر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔  

ساجدہ نوید کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر نوید سیلانی کی کرپشن کی وجہ سے خلع لینے پر مجبور ہوئی کیونکہ وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک میں کرپشن کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں ایسے میں میرے شوہر کے کرپشن سامنے آنے کے بعد ان کیساتھ ایک لمحہ بھی مزید نہیں رہ سکتی ۔