'میٹا فلسطین پر مبنی مواد سینسر کر کے  فلسطینیوں کی آواز کو خاموش اور تکلیف میں اضافہ کر رہا ہے'

'میٹا فلسطین پر مبنی مواد سینسر کر کے  فلسطینیوں کی آواز کو خاموش اور تکلیف میں اضافہ کر رہا ہے'
سورس: file

نیو یارک: ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ میٹا منظم طریقے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بُک پر فلسطین پر مبنی مواد سینسر کر کے  فلسطینی آوازوں کو خاموش کررہا ہے۔

 فلسطینیوں پر مظالم سوشل میڈیا پر پھیلنے سے روکنے کی ’میٹا‘ کی کوشش پر ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ جاری کردی۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مارک زکربرگ کی میٹا فلسطینی آوازوں کو خاموش کررہا ہے، ’میٹا‘ منظم طریقے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بُک پر فلسطین پر مبنی مواد سینسر کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میٹا کی پالیسیاں اور طرز عمل 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی افواج اور فلسطینی مسلح گروپوں کے درمیان دشمنی کے درمیان سوشل میڈیا پر بڑھے ہوئے سنسرشپ کی لہر میں انسٹاگرام اور فیس بک پر فلسطین اور فلسطینی انسانی حقوق کی حمایت میں آوازوں کو خاموش کر رہے ہیں۔

604a239e098c012de27c69e1fb619fc2

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا کی سینسر شپ فلسطینیوں کی تکالیف مٹانے میں مزید اضافہ کررہی ہے، آن لائن سینسر شپ کے ایک ہزار سے زائد کیس کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے جس میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں