سانحہ ساہیوال میں دہشتگردی ختم کرنےوالےخوددہشت گردبن گئے، خواجہ آصف

سانحہ ساہیوال میں دہشتگردی ختم کرنےوالےخوددہشت گردبن گئے، خواجہ آصف
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد :خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر سی ٹی ڈی اورصوبائی حکومت کے متنازع بیان آ رہے ہیں اس ایوان کو اختیار دیں تاکہ وہ معاملہ خود دیکھے کیوںکہ  ،پنجاب حکومت اس معاملے پر  فریق بن چکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیا ل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ   علی محمدخان  کہتے تھے ملزمان نہ پکڑے جائیں تو ذمےدار حکومت ہوتی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کہتےتھےماڈل ٹاون میں سیدھی گولیاں ماری گئیں شہباز شریف  استعفا دیں ۔ خان صاحب  ساہیوال واقعے میں بھی براہ راست گولیاں ماری گئیں،آپ اورعلی محمداپنی تقاریرکا دوبارہ جائزہ لیں۔ 

انہوں نے کہ ہے کہ حکومت  صبح کچھ شام کو کچھ کہتی ہے ایک طرف وزیر اعظم کے افسردہ ہونے کا بیان آیا ہے  تو  دوسری طرف سی ٹی ڈی کی  تعریف بھی کی گئی ۔ بچوں کوانسانی شیلٹربنایاگیااس سےزیادہ گھٹیاپن کیاہوگا ۔دہشتگردی ختم کرنےوالےخوددہشت گردبن گئے ہیں یہ تباہی کی نشانیاں ہیں۔ دہشت گردوہ تھے جنہوں نےخون بہایا ان پر دہشت گردوں کی طرح مقدمہ چلایا جائے۔ 

انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ :پنجاب میں حکومت کی رٹ ختم ہوگئی ہے قانون یہاں بڑے بڑے افراد کیخلاف سیاسی مقاصد کیلیے حرکت میں آسکتاہےتو اب کیو ں نہیں ۔ انتظامی ڈھانچہ مکمل تباہ ہو چکا ہے ، حکومت اپنی مرضی کے تبادلے اور ایس ایچ او لگا رہی ہے۔ راؤ انوار  آج بھی دندناتا پھر رہاہے اس کا احتساب نہیں ہو سکا ۔