پیپلز پارٹی میرے خون میں شامل ہے، اسے مجھ سے کوئی جدا نہیں کرسکتا: اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی میرے خون میں شامل ہے، اسے مجھ سے کوئی جدا نہیں کرسکتا: اعتزاز احسن

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما و قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میری فیملی ہے،خون میں دوڑتی ہے، پارٹی کو مجھ سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔

لاہور میں بلاول بھٹو کے انتخابی حلقے این اے 127 میں جلسے سے خطاب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ یہاں دس سال پہلے وکلا تحریک کی قیادت کررہا تھا۔ مجھےباربارکہاجاتا تھا وکلا تحریک کی قیادت کرنی ہےتوپیپلزپارٹی کوچھوڑکرآؤ۔


انہوں نے کہا کہ میں کہتا تھا پیپلزپارٹی میری فیملی ہے، خون میں دوڑتی ہے، پیپلز پارٹی کو مجھ سے کوئی جدا نہیں سکتا، ماضی میں تصورپیدا کیا گیا جیسے میں پیپلزپارٹی میں نہیں ہوں، یہ تصور بلکل غلط تھا میں آپ کے سامنے ہوں، بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو کےساتھ کھڑا ہوں۔ بلاول بھٹو نے جب سے پیپلزپارٹی کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا تو کئی قسم کی بحث کوجنم دیاگیا، تاثر دیا گیا کہ بلاول بھٹو بزرگوں کو سیاسی جماعت سےنکالنا چاہتےہیں۔ 

اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت 3 مرتبہ آئی، کبھی یہ نہیں ہوا ایک ہی وزیراعظم ہو، کبھی یہ نہیں ہوا کہ نواز شریف کی طرح ایک ہی وزیر اعظم ہو، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویزاشرف وزیراعظم رہے اور اب بلاول کی باری ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نےکبھی نہیں کہا فلاں کو جیل ڈالو تو لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی، یہ سب انہی نےکہا جو شیروں کی طرح دھاڑنےکی کوشش کرتےہیں۔

مصنف کے بارے میں