درآمدات پر پابندی ختم ہونے سے روپے پر دباؤ، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

درآمدات پر پابندی ختم ہونے سے روپے پر دباؤ، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ
سورس: File

کراچی :  پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جمعے کے روز بھی جاری رہا اور ایک ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے اختتام تک 1.66 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

انٹربنک میں ایک ڈالر کی قیمت 286.61 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ڈالر کی قیمت میں گزشتہ چند روز سے اضافہ جاری ہے اور آئی ایم ایف کی قسط کے جاری ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت میں جو کمی واقع ہوئی تھی وہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے زائل ہو چکی ہے۔

کرنسی ڈیلروں کے مطابق اگرچہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم درآمدات پر پابندیوں کے خاتمے کی وجہ سے ایل سیز کھولنے کے لیے ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو پاکستانی روپے پر دباؤ بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
 

مصنف کے بارے میں