مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس،قومی الیکٹرسٹی پالیسی کی منظوری

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس،قومی الیکٹرسٹی پالیسی کی منظوری
کیپشن: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس،قومی الیکٹرسٹی پالیسی کی منظوری
سورس: file

اسلام آباد : مشترکہ مفادات کونسل نے قومی الیکٹرسٹی پالیسی 2021 کی متفقہ منظوری دے دی۔

نیو نیوز کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

بعدازاں وزیر تونائی حماداظہر نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آج تاریخی دن ہے ۔نئی پالیسی کی منظوری ہوچکی ہے ۔پالیسی  کا  مرکزی ہدف مسابقانہ، کم از کم لاگت اور شفاف بنیادوں پر  توانائی کے نظام  میں توسیع ہے۔ ہم نے اس نوعیت کی پالیسی 15 برس قبل نافذ کی ہوتی تو آج ہمیں اپنے توانائی کے شعبے کو مشکل میں نہ ڈالنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی میں متعین کردہ اصولوں کی بنیاد پر نیا نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جائے گا۔ نئی پالیسی کی روشنی میں ذیلی شعبوں کیلئے 10سے 12پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نئی الیکٹرسٹی پالیسی آئندہ 10 سال کیلئے ہے۔ پالیسی کا مقصدشفاف بنیادوں پر نظام توانائی میں توسیع ہے۔ اس وقت سب زیادہ پرابلم پیداوار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت قوم کو سستی اور ماحول دوست بجلی حاصل ہوسکے گی۔ نئی پالیسی پر تمام صوبوں کے ساتھ 100 سے زائد اجلاس ہوئے۔ رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے 100ارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔