ایلون مسک کی نریندر مودی سے ملاقات، ٹیسلا جلد ہندوستان میں آئے گی

ایلون مسک کی نریندر مودی سے ملاقات، ٹیسلا جلد ہندوستان میں آئے گی
سورس: File

نیو یارک: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی منگل کی شام نیویارک میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی۔  ٹیسلا مستقبل قریب میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔ 

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ منگل کی شام نیویارک میں ان کی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ "بہت اچھی" بات چیت ہوئی، اور وہ جلد از جلد ہندوستان آنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کمپنی مستقبل قریب میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسک سے ٹیسلا کے ہندوستان آنے کی ٹائم لائن کے بارے میں پوچھا تو کہا     "مجھے یقین ہے کہ ٹیسلا جلد از جلد ہندوستان میں آئے گی "۔    انہوں نے ہندوستان کے ساتھ ایک اہم سرمایہ کاری کے تعلقات قائم کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس کی ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ اور خلائی نقل و حمل کی کمپنی SpaceX کے لیے ممکنہ تعاون کا اشارہ  بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق مسک نے مختلف ثقافتی اور قانونی معاملات  پر غور کرنے کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا اور کہا کہ امریکہ کے قوانین کو پوری دنیا پر عالمی طور پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ہندستانی پرائم منسٹر نریندرمودی  کے امریکی دورے کے دوران پیش آئی۔ 

مصنف کے بارے میں