لاپتہ آبدوز:20 گھنٹے کی آکسیجن باقی ،مسافروں کوبچانے کا وقت کم رہ گیا

لاپتہ آبدوز:20 گھنٹے کی آکسیجن باقی ،مسافروں کوبچانے کا وقت کم رہ گیا

کیلیفورنیا:بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز میساں سوار 5 افراد کو بچانے کیلئے وقت کم رہ گیا، آبدوز میں موجود افراد کے پاس 20 گھنٹے کی آکسیجن باقی ہے۔سرچ آپریشن میں شریک کینیڈین مشن کو آبدوز کے لاپتا ہونے کے مقام سے آواز کے سگنلز مل گئے۔

ہر 30  منٹ بعد سنائی دینے والی آوازیں کس چیز کی ہیں؟ اب تک تعین نہیں کیا جاسکا۔امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول آلات سے آوازوں کے مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔ریسکیو مشینری امریکی کارگو طیاروں کے ذریعے کینیڈا کے ایئرپورٹ پہنچا دی گئی ہے۔لاپتا آبدوز میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد سوار ہیں۔

برطانوی اخبار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاپتا آبدوز ٹائٹن کو آزاد انسپکٹرز سے چیک نہیں کرایا گیا تھا۔لاپتا آبدوز کی کمزور سیفٹی پر ماضی میں خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، میرین ٹیکنالوجسٹ سوسائٹی نے ٹائٹن کے بارے میں خدشات ظاہر کیے تھے۔

مصنف کے بارے میں