عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ,جیسنڈا آرڈرن کو بڑی پیشکش

عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ,جیسنڈا آرڈرن کو بڑی پیشکش
کیپشن: Image Source : File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، سانحہ نیوزی لینڈ کی شدید مذمت کی اور 50 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے سانحہ کے بعد اٹھائے اقدامات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔ عمران خان نے جیسنڈا آرڈرن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے سانحہ کے بعد صورتحال کنٹرول کرنے پر جیسنڈا آرڈرن کی تعریف کی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ نے اپنے فیصلوں، محبت اور قیادت سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے، ہم نے 70 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعطم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور عالمی انتہا پسندی کو روکنے کے لیے رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس سانحہ کے بعد پورا نیوزی لینڈ سکتہ میں ہے، ملٹری سٹائل اور آٹومیٹک گنز پر پابندی لگادی ہے۔ جیسنڈا آرڈرن نے نعیم رشید کی بہادری کی بھی تعریف کی۔