آٹا سستا نہیں مزید مہنگا ہو گیا ،حیران کن اضافہ 

آٹا سستا نہیں مزید مہنگا ہو گیا ،حیران کن اضافہ 

اسلام آباد:ایک طرف جہاں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ریکارڈ 1640 روپے تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور  ہیں ،دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا ،کراچی میں آٹے کا تھیلا140 روپے تک مہنگا,قیمت1640 روپے تک ہوگئی ،حیدر آباد میں160 روپےتک مہنگا قیمت1600روپے تک ہوگئی ،بہاولپور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت140 روپے تک بڑھی ، 20 کلو کا تھیلا1440 روپے تک پہنچ گیا ،سکھر میں آٹے کا تھیلا100 روپے تک مہنگا,قیمت1420 روپے تک ہوگئی۔

دوسری طرف گوجرانوالہ،یالکوٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 100 روپے تک بڑھی ،1400 روپے تک پہنچ گیا ،کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا50روپے تک مہنگا,قیمت 1470روپے تک ہوگئی ،ملتان میں 50روپے تک اضافہ ، قیمت1380 روپے تک پہنچ گئی ،اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت46روپے66 پیسے تک بڑھی ، آٹے کا تھیلا 1566روپے 66 پیسے تک کا ہوگیا ،راولپنڈی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت26 روپے66 پیسے تک بڑھی ۔

راولپنڈی میں آٹا کا 20 کلو کا تھیلا1533روپے 33 پیسے تک پہنچ گیا ،لاہور میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا,قیمت1340 روپے تک ہوگئی ،پشاور30,بنوں20 اور لاڑکانہ میں آٹے کا20کلوکاتھیلا 10 روپے تک مہنگا ہوا ،پشاور1420,بنون1340اور لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1330 روپے تک ہوگیا ،فیصل آباد 1400,سرگودھا میں آٹے کا تھیلا1350روپے تک میں فروخت  ہو رہا ہے ۔