وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محمودالرشید کو اہم ہدایت

Prime Minister, Imran Khan, instruction, Mehmood ur Rasheed, local body elections

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر بلدیات پنجاب محمودالرشید کی ملاقات ، ملاقات میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم نے محمودالرشید کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کا ٹاسک سونپتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے ۔

وزیر بلدیات پنجاب کی وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ ، کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کا مسودہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق تیار کیا گیا ہے ۔

محمود الرشید نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے ۔ نئے ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات اور انتخابی فہرستوں کیلئے 4.785 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے ۔