’دو ٹکے کی لڑکی‘ کا ڈائیلاگ عام خواتین کیلیے نہیں ،ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے  تھا: عدنان صدیقی

’دو ٹکے کی لڑکی‘ کا ڈائیلاگ عام خواتین کیلیے نہیں ،ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے  تھا: عدنان صدیقی

  کراچی: لالی وڈ کے اداکار عدنان صدیقی کاکہنا ہےکہ  ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا ڈائیلاگ " دو ٹکے کی لڑکی " عام خواتین  کے لیے نہیں بلکہ  ڈرامے میں اپنے شوہر  کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے تھا۔  اداکار عدنان صدیقی نے  ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہاکہ   ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا ڈائیلاگ " دو ٹکے کی لڑکی " عام خواتین  کے لیے نہیں بلکہ  ڈرامے میں اپنے شوہر  کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے تھا۔

اداکار عدنان صدیقی نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں مشہور ڈرامے ’ میرے پا س تم ‘ ہو میں ادا کیے گئے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی لڑکی‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا یہ ڈائیلاگ ڈرامے کی مرکزی کردار مہوش کے لیے تھا عام خواتین کے لیے نہیں۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں تھا۔


ان کاکہنا تھا کہ اس  ڈائیلاگ سے متعلق رائٹر خلیل الرحمٰن قمر سے بات کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تمام خواتین کے لیے نہیں بلکہ ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے ہے۔ ناظرین  ڈرامے کے کسی بھی کردار کو حقیقی زندگی سے نہ ملائیں اور حقیقت اور تصور میں فرق کی اہمیت کو سمجھیں۔

مصنف کے بارے میں