غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع،قطر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا

غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع،قطر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا

غزہ :غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع ہے ۔ تاہم اس بارے میں باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے اور نہ  ہی کوئی تفصیل بتائی گئی ہے۔تاہم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع ہے اور  چند گھنٹوں کے اندر قطر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا۔

7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہداء میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

اس سے قبل حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دیا تھا۔اسماعیل ہنیہ  کاکہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

مصنف کے بارے میں