خبردار ہوشیار، بچے کو گاڑی  میں تنہا چھوڑنے پرجرمانہ 

خبردار ہوشیار، بچے کو گاڑی  میں تنہا چھوڑنے پرجرمانہ 

 ریاض:  بچے کو گاڑی پر میں تنہا چھوڑنے پر اب جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔  والدین عموما یہ کرتے ہیں کہ چھوٹے بچے کو  گاڑی میں چھوڑ کر مال یا دکان پر خریداری کے لیے نکل جاتے ہیں۔ تاہم اس وجہ سےچھوٹے بچوں کی جان کے حوالے سے نقصان بھی ہوا ہے۔  اس وجہ سےسعودی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے اور چھوٹے بچے کو  گاڑی میں تنہا چھوڑنے پر 500 ریال جرمانہ ہوگا۔ یہ فیصلہ  بچے کی حفاظت کے پیش نظر کیاگیا ہے۔ 

گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے بچوں کے لیے حفاظتی نشستیں استعمال کریں۔ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کو گاڑیوں میں بلاوجہ نہ چھوڑ دیں۔سعودی قانون کے مطابق دس سال سے کم عمر بچوں کو گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے جس پر 300 ریال سے لے کر 500 ریال تک کے جرمانے ہیں۔یہ ہدایت سفر کے دوران بچوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔

گاڑی چلانے والوں کو سختی سے مشورہ دیا گیاہے کہ وہ گاڑیوں میں ٹریفک کی مجموعی حفاظت کو بڑھانے کے لیے بچوں کے لیے حفاظتی نشستیں استعمال کریں۔پبلک پراسیکیوشن نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کے تحفظ  پر خصوصی توجہ دیں  تاکہ ممکنہ  مسائل سے بچا جاسکے۔

مصنف کے بارے میں