لاہور میں جوس بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا ، 2 افراد جاں بحق 

لاہور میں جوس بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا ، 2 افراد جاں بحق 
سورس: فائل فوٹو

لاہور : لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر جوس بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا۔آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا،قریبی گھروں کو نقصان پہنچا۔

نیو نیوز کے مطابق ملتان روڈ پر واقع جوس بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا ۔ فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی  شناخت یاسین اور شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ 

بوائلر میں پہلے دھماکے سے آگ بھڑکی جبکہ دوسرے دھماکے کی شدت سے اردگرد کے گھروں کو نقصان پہنچا ۔فیکٹری کی دیوار دھماکے کی شدت سے گر گئی ۔دیوار کی اینٹیں نزدیکی گھروں پر جاگریں ۔ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے مین گیٹ اور دیواریں بھی گر گئیں ۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا بوائلر گھروں کے سامنے دیوار کیساتھ لگایا گیا تھا ۔ متعدد بار شکایات کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ فیکٹری کے نزدیک ہی گورنمنٹ ہائی سکول کریم بلاک چند فرلانگ پر موجود ہے ۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ملتان روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری لیبر سے رپورٹ طلب کی لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےاحکامات جاری کیےہیں کہ آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق مزدور کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔