صارفین کو محدود بینڈوڈتھ آفر کی وجہ سے اچھی سروس نہیں ملتی، فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری  سروسز میسر ہوں گی:وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

  صارفین کو محدود بینڈوڈتھ آفر کی وجہ سے اچھی سروس نہیں ملتی، فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری  سروسز میسر ہوں گی:وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

اسلام آباد :نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف  کاکہنا ہےکہ  ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔


وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ بات انہوں نے سی ای او جاز عامر ابراہیم سے  ملاقات میں   کی۔اس ملاقات میں فائیو جی سپیکٹرم آکشن، ٹائم لائن اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ فائیو جی آکشن اگلے چند ماہ میں کرنے جا رہے ہیں، ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا فائیو جی آکشن اگلے چند ماہ میں کرنے جا رہے ہیں۔  صارفین کو محدود بینڈوڈتھ آفر کی وجہ سے اچھی سروس نہیں ملتی، فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری ٹیلی کام سروسز میسر ہوں گی۔اس سے پہلے ڈاکٹر عمر سیف سی ای او یو فون اور زونگ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں